کیا یہ الاسکا میں حال ہی میں ہونے والے زلزلے کی ویڈیو ہے؟

الاسکا میں 2018 میں ہونے والے زلزلے کی ویڈیو کو حال ہی کا بتاکر شیئر کیا جارہا ہے۔

By Abrar Bhat  Published on  17 July 2023 2:22 PM IST
کیا یہ الاسکا میں حال ہی میں ہونے والے زلزلے کی ویڈیو ہے؟

امریکی شہر الاسکا میں 16 جولائی 2023 کو 7.2 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ اس زلزلے کے بعد سے سوشل میڈیا متعدد ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں۔

اسی طرح کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہورہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص مکان کے اندر زلزلے کے دوران جیزیں سنبھال رہا ہے۔ اس ویڈیو سے متعلق دعویٰ ہے کہ یہ الاسکا میں حال ہی میں آنے والے زلزلے کی ویڈیو ہے۔


Screengrab from viral post

Fact Check

ویڈیو کو یہاں، یہاں، اور یہاں اور یہاں دیکھا جاسکتا ہے۔

کیا یہ ویڈیو واقعی الاسکا کی ہے، یہ جاننے کے لیے ہم نے اس ویڈیو سے متعلق تحقیقات شروع کی۔

ہم نے سب سے پہلے اس ویڈیو کو انوڈ کی مدد سے کیفریمز میں تقسیم کیا اور ان میں سے چند کیفیرمز کو ریورس امیج سرچ کیا۔ سرچ کے دوران ہمیں یہی ویڈیو وائرل ہاگ نامی یوٹیوب چینل پر ملی۔ جو 30 نومبر 2018 کو اس چینل پر اپلوڈ کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ہمیں یہی ویڈیو لوکل12 نامی وئب سائٹ پر ملی، جہاں اس ویڈیو کو ایک رپورٹ کے ساتھ 2 دسمبر 2018 کو شائع کیا گیا ہے۔

Conclusion

اس طرح سے ہماری تحقیقات سے واضع ہوا کہ یہ ویڈیو پُرانی ہے اس کا حالی ہی میں الاسکا میں آنے والے زلزلے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Claim Review:Earthquake in Alaska
Claimed By:Social Media Users
Claim Reviewed By:NewsMeter
Claim Source:Twitter
Claim Fact Check:Misleading
Next Story