کیا مدینہ منورہ میں پہلی بار یوم عاشورہ کا جلوس نکالا گیا؟ پڑھیں فیکٹ چیک

پڑانی ویڈیو کو مدینہ منورہ میں حالیہ یوم عاشورہ کا جلوس بتاکر شیر کیا جارہا ہے۔

By Abrar Bhat  Published on  30 July 2023 12:11 AM IST
کیا مدینہ منورہ میں پہلی بار یوم عاشورہ کا جلوس نکالا گیا؟ پڑھیں فیکٹ چیک

یوم عاشورہ کے موقع پر شیعہ مسلمان برادری نے دنیا بھر میں ماتمی جلوسوں کا اہتمام کیا۔ یاد رہے کہ یہ جلوس حضرت علی کرم اللہُ وجہہُ کی شہادت کی یاد میں ہر سال نکالے جاتے ہیں۔ ان جلوسوں کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔

اسی طرح کی ایک ویڈیو کو ٹویٹر پر شیئر کیا جارہا ہے اور دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ جلوس پہلی بار مدینہ منورہ میں جنت البقیع کے اندر بھی نکالا گیا۔

اس ویڈیو کو متعدد صارفین نے اسی دعوے کے ساتھ شیئر کیا ہے۔ ویڈیو آپ یہاں اور یہاں دیکھ سکتے ہیں۔



اس کے علاوہ فیس بک پر بھی اس ویڈیو کو اسی دعوے کے ساتھ شیئر کیا جارہا ہے۔ لنک آپ یہاں اور یہاں دیکھ سکتے ہیں۔


Fact Check

اس ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لئے ہم نے ویڈیو کے اسکرین گریبس کو گوگل ریورس امیج سرچ۔ سرچ کے دوران ہمیں شاہ علی 512 نامی یوٹیوب چینل پر یہی ویڈیو ملی، جو 2010 میں اپلوڈ کی گئی ہے۔


Courtesy: Youtube/Shahali512


مزید سرچ کرنے پر ہمیں اجرِ رسالت ڈاٹ کام ویریفائڈ یوٹیوب چینل پر بھی یہی ویڈیو ملی، جو 14 جنوری 2014 کو اپلوڈ کی گئی ہے۔


Conclusion


ہماری تحقیقات میں یہ بات صاف ہوگئی کہ یہ ویڈیو پُرانی ہے تاہم اس بات کو یقینی طور پر نہیں کہا جاسکتا کہ یہ مدینہ منورہ میں ہی جلوس کا اہتمام ہوا ہے۔


Claim Review:Ashura procession held for the first time in Madinah
Claimed By:Social Media Users
Claim Reviewed By:NewsMeter
Claim Source:Twitter/Facebook
Claim Fact Check:False
Next Story