سکھ برادری کے احتجاج کی یہ ویڈیو تین ماہ پُرانی ہے

امترسر میں راء دفتر کے سامنے سکھ برادری کے طرف سے احتجاج کی یہ ویڈیو تین ماہ پُرانی ہے

By Abrar Bhat  Published on  23 Sept 2023 4:37 PM IST
سکھ برادری کے احتجاج کی یہ ویڈیو تین ماہ پُرانی ہے

خالصتان تحریک کے رُکن ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے بعد سے بھارت اور کینیڈا کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ کنیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کا الزام بھارت پر عائد کیا ہے۔ اب اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر مختلف دعوے وائرل ہورہے ہیں۔

ان دنوں سوشل میڈیا پر سکھ برادری کی طرف سے احتجاج کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ ویڈیو سے متعلق صارفین کا دعویٰ ہے کہ کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل کے بعد حال ہی میں بھارت کے امرتسر میں راء آفس کے سامنے سکھوں نے احتجاج کیا۔


ایک ایکس صارفِ نے احتجاج کی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا 'کینیڈا میں ہردیپ سنگھ نجار کے قتل کے خلاف امرتسر میں راء کے دفتر کے سامنے مظاہرے پھوٹ پڑے۔ سکھ خالصتان زندہ باد کے نعرے لگا رہے ہیں'۔

اس ویڈیو کو فیس بک صارفین نے بھی شیئر کیا، جس کا لنک آپ یہاں، اور یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

Fact Check


نیوز میٹر کی تحقیقات میں ثابت ہوا کہ ویڈیو تین ماہ پُرانی ہے۔

ہم نے ویڈیو کے کیفریمز کو ریورس امیج سرچ کیا، اس دوران ہمیں دی ٹریبیون ویب سائٹ پر رواں برس 1 جولائی کی ایک رپورٹ ملی۔


Source: Screengrab from Tribune News


رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 'پولیس نے دل خالصہ کے ان کارکنوں کو حراست میں لے لیا جو ہفتہ کو یہاں بیرونی ممالک میں سکھ علیحدگی پسندوں کے قتل کے خلاف بھارت کی خفیہ ایجنسی راء کے مقامی دفتر کے باہر احتجاج کر رہے تھے۔ حراست میں لیے گئے افراد کو بعد میں پولیس نے رہا کر دیا'۔

سرچ کے دوران ہمیں دی پرنٹ کی ایک رپورٹ بھی ملی جس میں اس احتجاج سے متعلق رپورٹ شائع کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ہمیں یہی تصویریں ٹی وی 84 نامی یوٹیوب چینل پر اپلوڈ شدہ ویڈیو میں بھی ملیں۔ ویڈیو کے ڈسکرپشن میں بھی یہی تفصیل لکھی گئی ہے اور تین ماہ قبل اپلوڈ کی گئی ہے۔



ہم دعوے کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ احتجاج کی یہ ویڈیو تین ماہ پُرانی ہے۔ لہذا اس ویڈیو سے متعلق کیا جارہا دعویٰ غلط ہے۔

Claim Review:Recent protest by Sikh community near RAW office in Amritsar
Claimed By:Social Media Users
Claim Reviewed By:NewsMeter
Claim Source:Twitter/Facebook
Claim Fact Check:False
Next Story