کیا بھارتی پنجاب میں پاکستان کا پرچم لہرایا گیا؟ پڑھیں فیکٹ چیک

بھارتی پنجاب میں 2019 میں اسلامی پرچم لہرائے جانے کی ویڈیو غلط دعوے کے ساتھ وائرل

By Abrar Bhat  Published on  24 July 2023 4:40 PM IST
کیا بھارتی پنجاب میں پاکستان کا پرچم لہرایا گیا؟ پڑھیں فیکٹ چیک

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں بھارت کے پرچم کے ساتھ چند سبز ہلالی پرچم لہراتے نظر آرہے ہیں جن پر چاند اور تارا بنا ہوا ہے۔ دعویٰ ہے کہ یہ بھارتی ریاست پنچاب میں سکھوں نے پاکستان کا پرچم لہرایا ہے۔

ٹویٹر پر حورین نامی ایک ویریفائڈ ہینڈل نے اس ویڈیو کو شیئر کیا ہے اور کیپشن میں لکھا ہے کہ 'بھارت میں سکھوں نے پاکستان کے جھنڈے لہرادئے'۔


اس کے علاوہ ویڈیو میں بھی 'انڈیا کے پنجاب میں شکریہ ادا کرنے کے لیے پاکستان کا جھنڈا لہرایا گیا' لکھا گیا ہے۔

Fact Check

کیا واقعی میں بھارتی ریاست پنجاب میں پاکستان کا جھنڈا لہرایا گیا؟ یہ جاننے کے لیے ہم نے اس ویڈیو کو انوڈِ کی مدد سے کیفریمز میں تقسیم کیا اور ان میں سے چند کیفریمز کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ سرچ کے دوران ہمیں چند رپورٹز ملیں جن میں اس پرچم سے متعلق معلومات دی گئیں تھیں۔

دینیک بھاسکر نامی میڈیا ادارے کی ہندی ویب سائٹ پر پنجاب میں لہرائے گئے جھنڈے سے متعلق چار پرس قبل ایک خبر شائع کی گئی ہے۔


Courtesy: Dainik Bhaskar

رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ پنجاب کے جالندھر میں مسلمان فرقہ نے پیغمبر حضرت محمد ﷺ کی یوم ولادت منانے کے موقع پر اسلامی پرچم لہرائے جس کو عوام نے پاکستان کا جھنڈا سمجھ کر علاقے میں غلط فہمی پیدا ہوئی۔

اس کے علاوہ پنجاب کے معروف اخبار پنجاب کیسری کی وئب سائٹ پر بھی اس سلسلے میں 2019 میں رپورٹ کی گئی ہے، جس کے مطابق اس جھنڈے کو پاکستان کا جھنڈا سمجھ کر افراتفری جیسی پیدا ہوئی جس کے بعد پولیس نے اس جھنڈے کو اُتار دیا۔

Conclusion

اس طرح ہماری تحقیقات سے واضع ہوا کہ ویڈیو سے متعلق کیا جارہا دعویٰ بے بنیاد ہے۔ دراصل یہ 2019 کی ویڈیو ہے جب مسلمانوں نے اسلامی جھنڈا لہرایا تھا۔


Claim Review:Pakistan flag hoisted in India's Punjab
Claimed By:Social media user
Claim Reviewed By:NewsMeter
Claim Source:Twitter
Claim Fact Check:False
Next Story